جنوری

۱۴؍جنوری

کو پیدا ہونے والے افراد نہایت پرکشش شخصیت کے مالک ہوتے ہیں۔ ان کے مزاج میں شفقت اور محبت کے جذبات پائے جاتے یں۔ یہ افراد موسیقی اور فنون لطیفہ کے رسیا ہوتے ہیں۔ یہ ہر خوبصورت چیز اور خوشنما منظر سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ حتٰی کہ خوش اخلاقی شائستگی اور حسن سلیقہ سے بھی متاثر ہوتے ہیں۔ جس کی وجہ سے عیش و آرام کی زندگی پر مشقت کی زندگی پر ترجیع دیتے ہیں۔