جنوری

۱۷؍ جنوری

جو افراد ۱۷؍ جنوری کو پیدا ہوئے ہیں وہ عزم و صمیم کے مالک اور ثابت قدم ہونے کے ساتھ ساتھ اپنی بات زور دے کر منوانے والے ہوتے ہیں۔ ان لوگوں کا مزاج کچھ اس قسم کا ہوتا ہے کہ یہ کسی بھی وقت جذبات کی رو سے بہہ کر بھڑک سکتے ہیں اور ان کا غصّہ ہر چیز کو درہم برہم کر سکتا ہے۔ لہذا ان لوگوں کو ضبط نفس اور صبر و تحمل کی قدرو قیمت پہنچاننا چاہیء۔ یہ افراد سلیم الطبع ہوتے ہیں۔ چونکہ یہ افراد نہایت محنتی اور حوصلہ مند ہوتے ہیں۔ اس لئے اگر ان کے دِل میں رکاوٹ پڑ جائے۔ یا ان کے احکام میں مشکل آ جائے جس کی وجہ سے ان کے لئے آگے بڑھنا ممکن نہ رہے۔ تو پھر اِن میں ناکامی کا شدید ردِّ عمل ہوتا ہے۔ اور یہ پھر ضداور بغاوت پر اُتر آتے ہیں۔