اپریل

مجموعی خوبیاں

اپریل میں پیدا ہونے والے افراد
(۱) نہایت بردباد سلجھے ہوئے خیالات کے مالک ہوتے ہیں۔
(۲) ایماندار اور مسلسل محنت کرنے کے عادی ہوتے ہیں۔
(۳) ان کی قوت متخیلہ بہت تیز ہوتی ہے۔
(۴) بہت ہی رحم دل ہوتے ہیں۔
(۵) مہمان نواز اور ملنساری کی خصوصیت پائی جاتی ہے۔
(۶) اگر ان کے پاس روپے پیسے کی کمی ہو تب بھی صبر و شکر اور قناعت سے زندگی بسر کرتے ہیں۔
(۷) جس کو ایک بار دوست بنا لیتے ہیں۔ پھر زندگی بھر ساتھ نبھانے کی کوشش کرتے ہیں۔
(۸) آرام کو بے مقصد سمجھتے ہیں۔ ہمیشہ جدوجہد میں مصروف رہتے ہیں۔
(۹) فنونِ لطیفہ کے مشتاق اور سفر کے شیدائی ہوتے ہیں۔
(۱۰) ان میں دور اندیشی بھی پائی جاتی ہے ۔
(۱۱) خوبصورت لباس اور شان و شوکت کے دلدادہ ہوتے ہیں۔
(۱۲) ان کے اندر ترقی اور عروج پانے کی زبردست خواہش پوشیدہ ہوتی ہے۔
(۱۳) دوسروں کی خوشی کو اپنی خوشی سمجھ کر شریک ہوتے ہیں