اپریل

۱۳؍اپریل

۱۳؍اپریل کو پیدا ہونے والے افراد خاموش طبع اور فلسفیانہ مزاج کے ہوتے ہیں۔ ان کی طبیعت میں بڑی لچک پائی جاتی ہے یہ افراد انصاف اور اعلیٰ اخلاقی قدروں کے قائل ہوتے ہیں اور کبھی کوئی ایسی تجویز پسند نہیں کرتے جو ان کے خیال میں انصاف اور اخلاق کے تقاضوں کو پورا نہ کرتی ہو۔ یہ افراد رجائیت پسند ہوتے ہیں۔ اور ان میں صبر برداشت کا مادّ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوتا ہے۔