جون

۱۲؍جون

۱۲؍جون کو پید اہونے والے افراد بے پناہ مصروف زندگی گزارتے ہیں بلکہ ایسی زندگی پسند بھی کرتے ہیں۔ روپے پیسے کے دلدادہ ہوتے ہیں۔ اپنی ذات کے ساتھ ہونے والی نا انصافی بالکل برداشت نہیں کرتے۔ بہت ہی قابل مانے جاتے ہیں۔ اور انہیں اپنی قابلیت پر ناز ہوتا ہے۔ اپنے حق کے لئے لڑنا جھگڑنا بُرا نہیں سمجھتے۔
اپنے دوستوں سے محبت کرتے ہیں اگر انہیں شک ہو جائے کہ دوست ان کے لئے مخلص نہیں تو نہایت خاموشی سے ان سے قطع تعلق کر لیتے ہیں۔ مشکلات میں گھِر جائیں تو اندر سے بری طرح ٹوٹ جاتے ہیں۔ لیکن بظاہر مسکراتے ہوئے ہر مصیبت کا سامنا کرتے ہیں۔