جون

۱۴؍جون

۱۴؍جون کو پیداہونے والے افراد جلد باز اور بہت ہی جلد بہت سی چیزوں سے اکتا جاتے ہیں۔ یہ خیالی پلاؤ خوب پکاتے ہیں اور ان کے ان خیالی منصوبوں میں جان بھی ہوتی ہے۔ کسی کو بتائیں تو وہ خوب داد دیتے ہیں۔ لیکن اپنی بے صبری اور جلد بازی کی بدولت ان پروگراموں میں خود ہی گڑبڑ کر دیتے ہیں۔ اور یوں ان کے خواب ٹوٹ جاتے ہیں یہ افراد بظاہر معصوم نظر آتے یہں۔ لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہوتا۔ ان کے نزدیک جھوٹ بولنا کوئی برائی نیہں ان کے خیال میں اس سنگدل اور سخت گر دنیا میں کامیاب زندگی گزارنے کے لئے کبھی کبھار تھوڑا بہت جھوٹ بولنا چاہیء۔یہ اپنے مفاد کی خاطر بدیانتی سے بھی نہیں گریز کرتے۔