جون

۲۴؍جون

۲۴؍ جون کو پیدا ہونے والے افراد بظاہر شرمیلے نظر آتے ہیں ان کے اندر اعتمادی کی کمی ہوتی ہے غصہ کو ان کی ناک پر دھرا ہوتا ہے۔ شہرت اور مقبولیت کے خواہاں ہوتے ہیں۔ لیکن اس مقام تک پہنچنے کے لئے ناجائز ذرائع یا دوسری صورتیں ہر گز اختیار نہیں کرتے۔ وہ چاہتے ہیں کہ شہرت فطری طریقے سے ملے۔ مقبولیت قدرتی انداز میں ان تک پہنچے۔ ایسا نہ ہو سکے تو وہ خاموشی سے پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔ اور دوسروں کو آگے نکلنے کا موقع دے دیتے ہیں۔ یہ افراد اپنی توہین بالکل برداشت نہیں کر سکتے۔ بلکہ بے حد مشتعل ہو جاتے ہیں۔