جون

۲۵؍جون

یہ افراد شوخ اور چنچل طبیعت کے ہوتے ہیں۔ آگے لگا کر تماشہ دیکھنے والوں میں بھی ان کا شمار ہوتا ہے۔ محبت کے معاملے میں نہایت جذباتی اور نرخو ہوتے ہیں۔ فالتو اور بے مقصد چیزوں کا باہر پھینکنے کی بجائے جمع کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ ویسے بھی اِن کا مشغلہ کچھ نہ کچھ جمع کرتے رہنا ہوتا ہے۔ ان افراد کے گھر کباڑ خانے سے کم نہیں ہوتے۔
یہ اپنے مؤقف میں نہایت ثابت قدم ہوتے ہیں لیکن ہٹ دھرمی میں بھی ان کا کوئی ثانی نہیں ہوتا۔ ضد پر اُتر آئیں تو جھکنا اپنی توہین سمجھتے ہیں۔ اپنی مرضی پراپنے خیالات کو ترجیع دیتے ہیں۔ یہ افراد بہادر نہیں ہوتے فوراً خوفزدہ ہو جاتے ہیں۔ صفائی کا خیال نہیں رکھتے۔ سفید اور کالا رنگ پسند کرتے ہیں۔