جون

۲۶؍جون تا ۳۱؍جون

ان تاریخوں میں پیدا ہونے والے افراد کی مِلی جُلی خصوصیات
یہ تمام افراد بے حد ذہین اور قابل ہوتے ہیں ان کی یادداشت تو کمال کی ہوتی ہے۔ کوئی بات دِل میں نہیں رکھتے چاہے کسی کو اچھی لگے یا بری بلا جھجک منہ پر کہہ دیتے ہیں۔ یہ لوگ تعریف اور احترام کے خواہاں ہوتے ہیں۔ اور چاہتے ہیں کہ ان کی خوبیوں کو سراہا جائے۔ اور ان کی ذہانت اور بہترین شخصیت کا احترام کیا جائے۔ جب ان افراد کی تعریف کی جائے تو یہ سمجھتے ہیں دُنیا انہیں نظر انداز کر رہی ہے اور بہت ہی دکھی ہو جاتے ہیں۔ سماجی کاموں میں زیادہ دلچسپی نہیں لیتے۔ اپنی خوش مزاجی اور حاضر جوابی کے باوجود لوگوں سے زیادہ بے تکلف ہو نے کی کوشش نہیں کرتے لیکن اگر ان سے من پسند لوگ انہیں تو وہ کسی بات کی پرواہ نہیں کرتے اور خوب گھل مِل جاتے ہیں۔ اور ان کی اس اچانک تبدیلی پر تمام محفل حیران رہ جاتی ہے۔
ایک بات ان افراد میں بہت دلچسپ پائی جاتی ہے۔ کہ ہر لمحہ انہیں ایک ہی فکر ہوتی ہے کہ لوگ ان کے بارے میں بری رائے تو نہیں رکھتے۔ ان کی پیٹھ پیچھے برائی تو نہیں کرتے۔
غصہ ان افراد کی بہت بڑی کمزوری ہے اور ان کا غصہ ٹھنڈا کرنے کا سب سے مفید طریقہ یہ ہے کہ فوراً ان کی بات سے متفق ہو جاؤ۔