جولائی

یکم جولائی

یکم جولائی کو پیدا ہونے والے افراد خاموش طبع بے حد محنتی اور ذہین ہوتے ہیں۔ کسی بھی شعبہ میں ہوں بہت جلد مقبولیت پا لیتے ہیں۔ دوسروں کے معاملات میں مداخلت کرنا یا کسی کو دکھ پہنچانا۔ ان کی فطرت میں شامل نہیں۔ بہت ہی بے ضرر اور پر کشش قسم کے افراد ہوتے ہیں۔
اپنے آبائی مقام عزیزو اقارب اور دوستوں سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔ اور ان کے لئے ہمیشہ مخلص رہتے ہیں۔ خدمت کا جذبہ بھی فراوانی سے پایا جاتا ہے۔ فضول خرچی اور باتوں میں آ کر فوراً بے وقوف بن جانا ان کی ذات کے منفی پہلوہیں۔
یکم جولائی کو پیدا ہونے والی خواتین اپنے شوہروں سے بے پناہ محبت کرتی ہیں۔ اچھی مائیں ثابت ہوتی ہیں۔ اور اولاد کے لئے اپنا سب کچھ قربان کر دینے کو تیار رہتی ہیں۔ مجموعی طور پر یکم جولائی کو پیدا ہونے والے افراد کی زندگی بے حد کامیاب ہوتی ہے