جولائی

۵؍جولائی تا۱۵؍؍جولائی

یہ افراد جذباتی اور شرمیلے ہوتے ہیں۔ ان میں تحقیقی صلاحیتیں بدرجہ پائی جاتی ہیں۔ روپیہ پیسہ حاصل کر کے معاملات میں بے حد عملی اور محنتی ہوتے ہیں زندگی میں تسلسل اور ربط رکھنا ان افراد کی خوبی ہے۔ یہ افراد بچوں اور بزرگوں سے بے پناہ محبت کرتے یہ۔ اپنے گھر کو مثل جنت بنانے کی خواہش رکھتے ہیں گھریلو ماحول میں دلچسپی لیتے ہیں۔ اور چاہتے ہیں۔ یہ فکر سے آزاد اور خوش خرم زندگی ہو۔ باغبانی سے دلچسپی رکھتے ہیں۔ ماحول کو خوشگوار بنانے میں انہیں کمال حاصل ہوتا ہے۔ اور یہ اپنی بہترین عادات کی وجہ سے حلقہ احباب میں ہر دلعزیز ہوتے ہیں۔
انہیں ترقی و کامیابی کی بے پناہ خواہش ہوتی ہے۔ اس وقت تک جان توڑ محنت کرتے ہیں جب تک کامیابی نہ حاصل کر لیں۔ شعبہ سائنس ، زراعت اور نفسیات میں یہ لوگ ترقی کرتے ہیں۔