جولائی

۱۶؍جولائی تا ۲۰؍جولائی

یہ افراد بے حد موڈلی قسم کے جذباتی اور حساس ہوتے ہیں۔ ان پر اگر توجہ نہ دی جائے تو احساس کمتری کا شکار ہو جاتے ہیں۔ ہر شعبے میں ترقی کرنا ان کا مقصد ہوتا ہے۔ لیکن اپنے پسندیدہ مشغلے کو ہی اپناتے ہیں۔ نفسیاتی قسم کے مشاغل میں دلچسپی لیتے ہیں۔ ان کی یادداشت بہت تیز ہوتی ہے۔ بیماریوں میں عموماً ہاضمے کی شکایت رہتی ہے۔ ہمدردی ان کے مزاج کا جزو ہوتی ہے۔ جب بھی کوئی شخص اپنے مسائل لے کر ان کے سامنے آتا ہے یہ اپنی تمام تر دولت اور کوشش اس کی پریشانیوں کو دور کرنے میں صرف کر دیتے ہیں۔
یہ نہایت پر کشش اور خوبصورت شخصیت کے مالک ہوتے ہیں۔ ساست سے دلچسپی رکھتے یہن۔ پھولوں کی نمائش کا بھی انہیں شوق ہوتا ہے یہ افراد اپنی خواہش کا اظہار نہیں کرتے بلکہ چاہتے ہیں کہ دوست یا شریک زندگی خود بخود ان کی ضروریات کا اندازہ کرے۔ ان کی پسند و نا پسند کا علم ہو جائے۔ ۱۶؍ سے ۲۰ جولائی تک پیدا ہونے والی خواتین صبر و قناعت کی دولت دے مالا مال ہوتی ہیں۔ احباب اقرباء کے دلوں میں گھر کرنے کا انہیں فن آتا ہے۔ تحفہ ان افراد کی کمزوری ہے۔ انہیں کوئی اچھا لگے تو خاموشی سے ان کی پوجا کرتے رہتے ہین۔ سچی بات تو یہ کہ ان کی محبت میں اس قدر کشش ہوتی ہے۔ بالآخر اپنے چاہنے والے کو پا لیتے ہیں۔
کسی میں محبت یا جلد بازی نہیں کرتے جبکہ یہ ان کی خوبی ہے لیکن لوگ انہیں سُست اور کاہل تصور کرتے ہیں۔ بعد میں کامیابیوں پر حیرت کا اظاہر کرتے ہیں۔
یہ افراادب سے بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔ اور 80%فیصد شاعرانہ مزاکے کے مالک ہوتے ہیں۔ ان کی شاعری میں محبت اور اداسی کی جھلک نمایاں ہوتی ہے۔