جولائی

۲۳؍جولائی سے ؍۳۱جولائی تک

یہ افراد باوقار پرکشش شخصیت کے مالک ہوتے ہیں غصّہ بہت آتا ہے۔ لیکن عمر کی پختگی کے ساتھ ساتھ برداشت کرنے کا مادہ پیدا ہوتا چلا جاتا ہے۔ اور اگر غصہ آ بھی جائے تو بہتر المیعاد ہوتا ہے۔
اگر یہ افراد غلطی پر ہوں تو فوراً تسلیم کر کے معذرت کر لیتے ہیں۔ دھاندلی برداشت نہیں کر سکتے۔ اور نہ ہی کسی کے ساتھ نا انصافی برداشت کر تے ہیں۔ فوراً اس کا دفاع کرتے ہیں ۔ کسی کو مشکل میں نہیں دیکھ سکتے فوراً اپنا تن من دھن نچھاور کر دیتے ہیں۔
مسلسل محنت اور جدو جہد سے کامیابیاں حاصل کرتے ہیں مضبوط قوت ارادی کے مالک ہوتے ہیں۔
بے حد رومنٹنگ مزاج رکھتے ہیں۔ کسی سے محبت کریں تو ٹوٹ کر کرتے ہیں اور نفرت کرتے ہیں۔ تو خدائے بچائے ان کی نفرت سے ایک آگ ہوتی ہے ۔ ان کے انتقام میں جو مخالف کو جلا کر خاک کر دیتی ہے۔ یہ افراد پیار اور محبت کے بھوکے ہوتے ہیں۔ کوئی انہیں پیار کی ایک نظر سے دیکھ لے تو یہ اپناسب کچھ نچھاور کر دینے کو تیار ہو جاتے ہیں۔ اور یوں اپنی اس عادت سے کبھی کبھار شدید دھوکہ بھی کھاتے ہیں