اگست

۵ اگست

یکم اگست سے دس اگست تک پیدا ہونے والے افراد شیر کی سی خصوصیت کے حامل ہوتے ہیں۔ شیر کی مانند دلیر اور بہادر ہوتے ہیں۔ یہ لوگ کسی کے انڈر کام کرنا اپنی توہین سمجھتے ہیں۔ ان میں بادشاہوں جیسی خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں۔ کسی بھی معاملے میں انصاف کو نظر انداز نہیں کرتے۔
دوستی کے معاملے میں بھی خوش قسمت ہوتے ہیں۔ ان کے اردگرد دوستوں کا جمگھٹالگا رہتا ہے۔ یہ افراد اپنی سادہ طبیعت کی وجہ سے بہت جلد لوگوں پر اعتماد کر لیتے ہں۔ اس کے برعکس ان کی اپنی شخصیت میں خلوص ہمدردی اور اعتماد فراوانی سے موجود ہوتا ہے۔ لوگ انہیں ان کے اعتماد اور حکمانہ انداز سے پسند کرتے ہیں۔ یہ لوگ ، سبز ، سرخ اور کھِلتے ہوئے رنگ پسند کرتے ہیں۔