اگست

۲۱اگست

۲۱؍ اگست کو پیدا ہونے والے نہایت جذباتی حساس اور محنتی افراد ہوتے ہیں۔ ان میں قائدانہ صلاحیتیں پائی جاتی ہیں اور انہیں رہنمائی یا قیادت کرنے کا بہت شوق ہوتا ہے۔ یہ لوگ روپے پیسے کے معاملہ میں بے حد لاپرواہ اور فضول خرچ ہوتے ہیں۔ ان کی اس عادت سے ان کے قریبی رشتہ دار ان سے اکثر پریشان رہتے ہیں۔ روپیہ پیسہ یہ یوں خرچ کرتے ہیں جیسے کوئی معمولی چیز ہو جو محنت اور مشقت سے نہ کمائی جائے بلکہ درختوں سے جھڑتی ہو۔
یہ افراد اپنے حلقہ احباب میں بہت مقبول ہوتے ہیں۔ دوست بنانا اور دوستی کے تقاضا نبھانا خوف جانتے ہیں۔
غصہ بہت زیادہ آتا ہے بلکہ پاگل ہو رہے ہوتے ہیں۔ ایسی حالت میں خود کو تنہا اور بے بس محسوس کرتے ہیں۔ لیکن یہ سب وقتی ہوتا ہے۔ بہت جلد خود پر قابو پالیتے ہیں۔
۲۱؍ اگست کو پیدا ہونے والی خواتین بچوں سے بے پناہ محبت کرتی ہیں وہ گھر میں یا گھر سے باہر جہاں بھی بچوں کو دیکھتی ہیں کشاں کشاں ان کی طرف کھینچی چلی جاتی ہیں اور پل بھر میں ان سے گھل مل کر کھیلنے لگتی ہیں۔
خود نمائی ان کی فطرت کا ایک حصہ ہے کسی کو منہ پر سچی بات کہہ دینا بھی ان کے لئے کوئی مشکل مرحلہ نہیں
سبز اور پنک ان کے پسندیدہ کلر ہیں۔