اگست

۲۲اگست

یہ افراد خوشامد پسند سادہ اور کھرے مزاج کے مالک ہوتے ہیں۔ شیخی مارنے میں بھی ان کا کوئی ثانی نہیں ہوتا۔ حلقہ احباب میں بہت وسیع رکھتے ہیں۔ معمولی واقعہ کو اہم اور نہایت سنسنی خیز بنا کر پیش کرتے ہیں۔ یہ افراد بلاکے مستقل مزاج، مضبوط اعصابی اور بے پناہ قوت ارادی کے مالک ہوتے ہیں۔
۲۲ ؍ اور ۲۳ ؍ اگست کو پیدا ہونے والی خواتین نہایت سمجھدار اور عقلمند ہوتی ہیں۔ اپنے گھر کی سجاوٹ اور صفائی میں خصوصی دلچسپی لیتی ہیں۔ یہ خواتین مردوں سے کہیں زیادہ فضول خرچ ہوتی ہیں۔ انہیں ایسے مردوں سے شادی کرنی چاہئیے جو خوشحال ہوں اور ان کی فضول خرچی ، آسانی سے برداشت کر سکے۔ وہ ان کے غصے اور لاپروائیوں کو بھی برداشت کرتے۔ بصورتِ دیگر برے نتائج بھی برآمد ہو سکتے ہیں۔ اس کے برعکس یہ خواتین دل کی نہیں ہوتی۔شوہر کو اپنی ذہانت سے بہت جلد اپنا گرویدہ بنا لیتی ہیں۔