اگست

۳۰اگست

۲۴؍ اگست سے ۳۱؍ اگست تک پیدا ہونے والے افراد نہایت عملی انسان ہوتے ہیں اور عملی ہونے کے ساتھ ساتھ محتاط بھی ہوتے ہیں۔ سنجیدگی، وفاداری اور انکساری ان کی اہم خوبیاں ہیں۔ یہ لوگ طبعی طور پر شرمیلے اور کم آمیز ہوتے ہیں۔
کتب بینی اور موسیقی سے دلچسپی رکھتے ہیں۔ زیادہ لوگوں میں گھل مِل کر رہنے کی عادت نہیں ہوتی۔ کم سے کم دوست بناتے ہیں۔
۲۴؍ سے ۳۱؍ اگست تک پیدا ہونے والی خواتین سلیقہ شعار نظم و ضبط کی پابند اور جذباتی اظہار میں محتاط رہتی ہیں۔ قربانی اور ایثار کا جذبہ بھی رکھتی ہیں۔
یہ افراد جسمانی لحاظ سے درمیانے قد اور مضبوط اعصاب کے مالک ہوتے ہیں۔ بااصول اور مزاج کے خاصے تیز ہوتے ہیں۔