ستمبر

۹ستمبر

۹؍ستمبر کو پیدا ہونے والے افراد ٹھوس ذہنی صلاحتیوں کے مالک ہوتے ہیں۔ انتہائی قابلِ اعتماد، دیانتدار اور صاف گو ہوتے ہیں اخلاق ، وفاداری اور حسنِ اخلاق ان کی دوسری خصوصیات ہیں۔ یہ لوگ نہایت ٹھنڈے مزاج کے مالک ہوتے ہیں۔ اور ان کی طر عمل پسندیدہ ہوتا ہے ان کی ظاہری شخصیت ایسی ہوتی ہے کہ ان کو کسی کی توجہ اپنی طرف کرانے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔ بلکہ لوگ خود ہی ان کی پرکشش شخصیت سے متاثر ہوتے ہیں۔ کالا نیلا اور سفید ان کے پسندیدہ کلر ہیں۔
۹؍ستمبر کو پیدا ہونے والی خواتین والہانہ محبت اور جوش و خروش کااظہار نہیں کر سکتیں۔ اپنے شوہر سے بھی زیادہ فری نہیں ہوتیں حتٰی کہ اپنے بچوں کو بھی گلے لگانے میں تکلیف محسوس کرتی ہیں۔ اور عموماً ان کی زیادہ سے زیادہ محبت مصاصحہ تک محدود ہوتی ہے۔ عام طور پر جذبات کے اظہار میں بھی محتاط ہوتی ہیں۔
۹؍ستمبر کو پیدا ہونی والی خواتین میں سلیقہ ، بیماروں کی تیمارداری کا جذبہ اتم درجہ پایا جاتا ہے۔
شکی مزاج اور وہمی ہونا۔ ۹ ستمبر کوپیدا ہونے والے مردوں اور عورتوں کی سب سے بڑی خامی ہے۔