ستمبر

۲۴ستمبر

ان میں رحم دلی کوٹ کوٹ کر بھری ہوتی ہے۔ لیکن خود اعتمادی کی کمی ہوتی ہے۔ فنکارانہ مزاج رکھتے ہیں۔ غریب اور بے سہارا لوگوں کی مدد کرنے اور اُن کے کام آنے کا جذبہ بھی پایا جاتا ہے۔ ان افر اد کو اللہ تعالیٰ نے ایک طرح کی وجدانی صلاحیت بھی عطا کی ہَے جس سے کام لے کر یہ ہر کام متوازن طریقے پر انجام دے سکتے ہیں۔
بد صورتی، انتشار اور ابتری سے انہیں شدید نفرت ہوتی ہَے۔ ہر چیز میں حُسن اور خوبصورتی دیکھنا چاہتے ہیں۔ دلکش لباس اور خوبصورت رنگوں میں امتزاج کا بڑا سلیقہ رکھتے ہیں۔