اکتوبر

۶ اکتوبر

۴؍اکتوبر سے۶؍اکتوبر تک پیدا ہونے والے افرادترقی پسند مزاج کے مالک ہوتے ہیں۔ بیرونی اثرات کو جلد قبول کرنے کا مادہ بھی پایا جاتا ہے۔ خود اعتمادی کوٹ کوٹ کر بھری ہوتی ہے ۔ جس کی بدولت اجنبی لوگوں سے فائدہ اٹھا لیتے ہیں انوکھی اور پُر اسرار چیزوں سے دلچسپی رکھتے ہیں۔ بحث و مباحثہ کی طرف بھی مائل ہوتے ہیں۔ اپنے بہن بھائیوں اور عزیز و اقارت سے دلی محبت کرتے ہیں۔
۶؍اکتوبر کو پیدا ہونے والے افرادمہم جو بھی ہوتے ہیں۔ سیرو سیاست سے دلچسپی رکھتے ہی۔ انہیں عجیب و غریب مقامات دیکھنے کا شوق ہوتا ہے۔ یہ افراد مجلسی سرگرمیوں کے بھی دلدادہ ہوتے ہیں۔ غصّہ کم آتا ہے۔ ٹھنڈا مزاج رکھتے ہیں۔ خوبصورتی سے محبت کرتے ہیں۔ چاہے وہ لڑکی لڑکا ہی کیوں نہ ہو۔
ہمیشہ اپنی من مانی چاہتے ہیں۔ محبت میں بھی محبوب کے ساتھ لونڈی یا غلام کا سا برتاؤ کرتے ہیں۔ اور یوں زندگی تلخ تجربوں سے دوچار رہتی ہے۔ مالی طور پر ان کی زندگی خوشگوار ور قابلِ رشک ہوتیہے۔ اور وقت کے ساتھ ساتھ خوب تر خوب کرتے ہیں۔ یہ سب ذہنی کاوشوں کا ثمر ہوتا ہے۔ چونکہ ان افراد میں ذہانت اور عقل مندی فراوانی سے پائی جاتی ہے۔