نومبر

یکم نومبر

کو پید اہونے والے افرادغیر معمولی ذہنی اور دماغی صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں علمی اور سائنسی میدان میں ترقی کرتے ہیں۔ کسی کے نقش قدم پر نہیں چلتے۔ دوسروں کے مشورے دل سے سُنتے ہیں لیکن کام اپنی مرضی سے انجام دیتے ہیں۔
تقریر یا بولنے کی صلاحیت ان میں کم ہوتی ہے۔موقع پر اپنی صفائی پیش نہیں کرتے۔ نہ ہی دوسرے کو اپنی سچائی کا یقین دلا سکتے ہیں۔ اوّل یہ افراد جرأت اور بہادری کا کام ہی نہیں کرتے اگر کر بھی لیں تو مشکل وقت مین اس کی تمام ذمہ داری دوسروں پر ڈال دیتے ہیں۔ بلکہ دوسروں کو ہی مورد ٹھہرا دیتے ہیں۔ بظاہر سیدھے سادھے نظر آتے ہیں۔ لیکن فطرتاً ضرورت سے زیادہ محتاط اور چالاک ذہن کے مالک ہوتے ہیں۔