نومبر

۱۴؍نومبر

۱۴؍نومبر کو پید اہونے والے افرادسنجیدہ واقع ہوتے ہیں۔ اِن کے اندر آگے بڑھنے اور ترقی کرنے کی خواہش ہوتی ہے۔ بہترین ذہنی صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں۔ اپنے کام میں ماہر اور عملی انسان ثابت ہوتے ہیں ان کے اندر آزادانہ کام کرنے کا جذبہ پایہ جاتا ہے۔ دوسروں کی مدد کرنا اور مشکل میں کام آنا ۱۴؍نومبر کو پید اہونے والے افرادکی ایک خاص خوبی ہے یہ افراد بعض اوقات ضرورت سے زیادہ فیاضی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور نقصان اٹھاتے ہیں۔ ان کے اندر دوسروں کی قدر اور عزت کا جذبہ بھی پایا جاتاہے۔اس پر یہ کہنا بے جا نہ ہو گا کہ یہ لوگ اپنی تقدیر خود بناتے ہیں۔