دسمبر

۵ دسمبر

یہ افراد بڑی فعال اور سر گرم زندگی گزارتے ہیں اور ناکامیوں کا سامنا بڑی ہمت سے کرتے ہیں۔ خطرات میں بے ڈھرک کود پڑتے ہیں۔ شریف اور با اخلاق ہوتے ہیں۔
کسی سے محبت کریں تو ٹوٹ کر کرتے ہیں۔ اور عقل و دانش سے کام نہیں لیتے اور ناکامی کی صورت میں شدید صدمہ پہنچتا ہے۔ صبر اور وفاداری کا جذبہ بھی ان میں پایا جاتا ہے۔ اپنے کام کو خوبی اور عمدگی سے انجام دیتے ہیں بے حد محنتی انسان ہوتے ہیں۔ ان کی طبیعت میں بے چینی اور جلدی بھی پائی جاتی ہے۔ اور یہی ان کے لئے نقصان کا باعث بنتی ہے۔
۶؍دسمبر کو پیدا ہونے والے افراد نہایت متوازی دل و دماغ کے مالک ہوتے ہیں اور یہ زندگی کے مسائل پر جذباتی انداز میں نظر ڈالتے ہیں۔ بجائے نہایت جوش و خروش سے نظر ڈالتے ہیں۔
یہ بے حد سنجیدہ اور تعمیر پسند طبیعت کے مالک ہوتے ہیں۔ اور اپنی اسی خوبی کی وجہ سے خطروں سے محفوظ رہتے ہیں۔ اور اپنے لئے کامیابیوں کی راہ ہموار کر لیتے ہیں۔
یہ افراد اخلاق اور کردار کے لحاظ سے قابل اعتماد صاف گو اور مخلص ہوتے ہی اور دوستوں کے لئے شفیق اور مہربان ثابت ہوتے ہیں۔