دسمبر

۷؍دسمبر

۷؍دسمبر کو پید اہونے والے افراد کسی قسم کی بندش اور پابندی پسند نہیں کرتے۔ ان کے اندر آزادی اور خود مختاری کا جذبہ پایا جاتا ہے ان کے عزائم پختہ ہوتے ہیں۔ طبیعت میں بے چینی اور بے قراری پائی جاتی ہے ایک ماحول میں زیادہ دیر نہیں رہ سکتے۔ اگررہ جائے تو بے حد اداس ہو جاتے ہیں۔ بہر حال ہر نئے ماحول میں ڈھل جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔