دسمبر

۲۲؍دسمبر

۲۲؍دسمبر کو پید اہونے والے افراد جدوجہد محنت کی صلاحیتوں سے مالا مال ہوتے ہیں۔ شوخ و شنگ اور نمائشی طبیعت سے متاثرہوتے ہیں۔ مستقل طو پر باوقار ہوتے ہیں۔اس لئے چاہتے ہیں کہ ان کا دوست بھی انہی خصوصیات کا حامل ہو۔
ان افراد کا ہر کام کاروباری نوعیت کا ہوتا ہے۔ یہاں تک کہ شادی بھی فائدے اور ضرورت کے نقطۂ نظر سے کرتے ہیں۔ مصیبت اور مشکل حالات میں خود فرضی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ کبھی کبھار انتہائی بخیل بن جاتے ہیں۔