دسمبر

۲۷ دسمبر

۲۳دسمبر سے ۳۱؍دسمبر کو پید اہونے والے افراد ثابت قدیم اور مستقل مزاج ہوتے ہیں۔ مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔ اور کسی صورت نہیں گھبراتے نظم و ضبط کی پابندی ان کے لئے بہت اہم ہوتی ہے۔ محبت کے معاملے میں بھی ایماندار ثابت قدم اور مخلص ہوتے ہیں۔ دھوکہ بازی یا فلرٹ کرنا ان کی عادت نہیں ہوتی۔ حقیقت پسند ہوتے ہیں۔ اور ان کے تمام فیصلے منطقی اور طفلی بنیادوں پر طے ہوتے ہیں۔ اور کبھی کبھار یوں ہوتا ہے کہ اتنی بے پناہ خصوصیات رکھنے کے باوجود تصورات کی دنیا میں کھو جاتے ہیں اور حقیقت پسندی کو اپنانے کی کوششوں مین راہ بھٹک جاتے ہیں۔
یہ افراد آزاد خیال بھی ہوتے ہیں ہمیشہ مثالی زندگی گزارنے کی تمنا کرتے ہیں۔ اور ایسی جدوجہدمیں بڑی بڑی کامیابیاں حاصل کرتے لیتے ہیں کسی کے ماتحت رہنا پسند نہیں کرتے۔ گھر پر والدین کا کنٹرول بھی پسند نہیں کرتے ان کے مزاج میں سخت گیری ہوتی ہے۔ جو کہ ان کی مقبولیت کی راہ میں حائل ہوتی ہے۔