تعبیرخواب

آستانہ (چو کھٹ)

حضر ت ابن سیر ین رحمتہ اللہ علیہ نے فر مایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کے گھر کا آستانہ بلند ہوا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اسی قدر مال و نعمت اور مر تبے کی بز رگی پائے گا۔
اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر کا آستا نہ گر گیا ہے تو دلیل ہے کہ وہ اپنے مر تبے سے گرے گا اور لوگو ں میں ذلیل ہوگا اور اگردیکھے کہ اس کے گھر کا آستانہ بارش کی طر ح صاف پانی گراتا ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر مال و نعمت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر کے آستا نہ سے سانپ اور بچھو گرتے ہیں تو دلیل ہے کہ بادشا ہ سے یا حا کم سے اس کو ر نج پہنچے گا۔
حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ گھر کا آستا نہ اس پر گراہے اور وہ خود اس کے نیچے پھنس گیا ہے تو اس کی ہلا کت کے خوف سے دلیل ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے :۔ فخر علیھم السقف من فو قھم (ان پر ان کے اوپر سے چھت گر پڑ ی ) اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر کا آستا نہ کئی طر ح کے رنگو ں سے منقش ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ زینت اور آرائش کے ساتھ دنیا میں اپنی زند گی بسر کر ے گا۔