تعبیرخواب

بت

حضرت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کو ئی شخص خواب میں دیکھے کہ بت پر ستی کرتا ہے تو دلیل ہے کہ خد ا تعالیٰ پر جھوٹ بو لے گااور باطل راستہ پر جائے گا اور اگر لکڑی کے بت کو پو جتا ہے تو دین میں نفا ق پید ا کرنے کی دلیل ہے ۔
اور اگر دیکھے کہ وہ چاند ی کا بت ہے تو کسی خواہش مند عورت کے ساتھ خو اب خو اہش نفسانی سے تقر ب (خو اہش نفسانی سے تقر ب کر ے گا:مبا شر ت کرے گا) کرے گا۔اور اگر دیکھے کہ سونے کابت ہے تو دلیل ہے کہ اس کا میلا ن مکر وہ کام اور مال جمع کرنے کی طر ف ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ وہ بت لوہے یا تا نبے یا رانگ کا ہے تودلیل ہے کہ اس کی غر ض دین سے دنیا کی صلا ح اور دنیا طلبی ہے۔
حضرت ابر اہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعا لیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کو ئی شخص خواب میں جو اہرات کابت دیکھے تو دلیل ہے کہ دین سے اس کی غر ض بادشاہی (بادشاہی اور خد م و حشم ہے:اس کی غر ض حکو مت کر نے اور نو کروں چاکر وں اور دبد بہ حا صل کرنے کی ہے)اور خد م و حشم ہے۔
اگرخواب میں دیکھے کہ وہ جو اہر کا بت دور ہو گیا ہے تودلیل ہے کہ اس کی غر ض دین سے مال حر ام جمع کرنے کی ہے اوراگر دیکھے کہ بت گھرمیں ہے تو اپنی عقل اوردانش سے عاجز اور حیر ان ہو گا۔
حضرت جعفر صا دق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بت کا دیکھنا تین وجہ پر ہے۔ اول، بے ہو وہ جھوٹ ۔دوم، مکار منافق ۔ سوم، فریب دینے والی مفسد عورت ۔