تعبیرخواب

پشتہ (پشتہ:ڈھیر ، ٹیلہ)

حضرت ابن سرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ وہ جنگل کے پشتہ یا پہا ڑ کے پشتہ پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ ایسے بز رگ مر د شر ف اور مرتبہ پائے گی کہ جس کا شرف اور مر تبہ بقد ر اس زمین کے ہے جو اس کے آس پاس ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس پشتہ اس کی ملکیت اور جگہ ہے تو دلیل ہے کہ کو ئی بڑ ا آدمی اس کو مغلو ب کر ے گا۔ اور اس کا مال اور نعمت لے کر اس کی جگہ مقیم ہوجائے گا۔ اوراگر دیکھے کہ اس پشتہ کا کچھ حصہ اس کی ملک ہے تودلیل ہے کہ اسی قد ر نعمت اور بزرگی پائے گا۔
اوراگر دیکھے کہ پشتہ سے نیچے گرا ہے یا اس کو کسی نے گر ایا ہے تودلیل ہے کہ کسی بزرگ مرد سے بے عز ت ہو گااور نقصا ن دیکھے گا۔ اوراگر دیکھے کہ اس پشتے پر مشمل اورتکلیف سے گیا ہے تودلیل ہے کہ اس کو غم و اند وہ پہنچے گا۔
حضرت جعفر صا دق علیہ السلا م نے فرمایاہے کہ خوا ب میں پشتہ دیکھنا چار وجہ پر ہے ۔ اول ، بلند ی ، دوم ، مال ۔ سوم ، قوت ۔ چہار م ، تنو مند ی ۔