سوالات کے جوابات

دعا گو عبدالحی راٹھور

سوال

باہر کب تک چلا جاؤں گا؟

جواب

اِسی سال باہر بھی جائیں گے اور جلد واپس بھی آ جائیں گے۔ مستقل طور پر غیر ملک میں رہائش نظر نہیں آتی۔

سرور نعیم، سکھر

سوال

کون سا شعبہ اختیار کروں؟

جواب

آپ ہومیوپیتھک یا دیسی ادویات کے کام سے وابستہ ہو جائیں۔ ایک دن کامیاب ہوں گے اور خوشحال بھی۔

جاوید اقبال، لاہور

سوال

پسند کی شادی کرنا چاہتا ہوں؟

جواب

ہمیں تو آپ کی اُمید پوری ہوتی نظر نہیں آتی بلکہ فساد کا خطرہ نظر آتا ہے۔ گھر سے بھاگ کر شادی کا سوچنا چھوڑ دیں۔ کچھ حاصل وصول نہ ہو گا۔

خالد پیرزادہ، سیالکوٹ

سوال

ذاتی بزنس کرنا چاہتی ہوں، کیا کامیاب رہوں گی؟

جواب

زائچے میں آپ کا بزنس تو نظر نہیں آتا۔ بہت ممکن ہے بزنس وغیرہ کا سوچتے سوچتے شادی ہو جائے اور پھر بس آپ میاں ہی کی ہو کررہ جائیں۔

شازیہ آصف، کراچی

سوال

اولاد نرینہ نہیں ہے؟ کیا ہو گی یا دوسری شادی کروں؟

جواب

ہمیں خاتون میں تو ایسی خاص خرابی نظر نہیں آتی۔ آپ اپنے علاج پر توجہ دیں۔ ورنہ تیسری شادی بھی کر لیں، کچھ فرق نہیں پڑے گا۔

اصغراقبال، گجرات