لذیذہ کھانے اور پکوان

سادہ قورمہ

سامان

گوشت آدھہ سیر،گھی دو چھٹانک،پیاز تین ڈلی، لہسن ایک پوتھی ،پسا ہوا دھنیہ،پسی ہوئی لال مرچ آدھی آدھی چھٹانک یا اس سے قدرے کم نمک حسب ذائقہ،گرم مصالحہ ثابت دو تولہ،ادرک آدھی چھوٹی ڈلی۔
ترکیب
پیاز کو لچھوں کی شکل میں کاٹ لیجئے۔لہسن کی پوتھی کو چھیل کو اس کے جوئے کسی کٹورے یا پیالے کے اندر پانی میں بھگو دیجئے۔پیاز دھنیہ،مرچ اور نمک کو ملا کر پیس کر مصالحہ تیار کر لیجئے۔پتیلی چولہے پر چڑھا کر گھی گرم کرنا شروع کیجئے اور پیاز کے چند لچھے،جو بچالئے گئے ہوں۔گھی میں ڈال کر اسے کڑ کڑائیے پیاز لال ہونے لگے تو سمجھ لیجئے کہ گھی تیار ہوگیا ہے۔ پیاز نکال کر ایک برتن میں رکھ لیجئے ار مصالحہ گھی میں ڈال کر اسے پانی کے چھینٹے دے دے کر بھونے جائیے یہاں تک کہ وہ گھے چھوڑ دے اب گوشت ڈال کر اوپر سے لہسن کا اتنا پانی ڈالیئے کہ گوشت سے دو انگل اوپر تک ہوا اور پتیلی ڈھانک کر گوشت کو گلنے دیجئے۔پچیس تیس منٹ بعد پتیلی کھول کر ایک بوٹی نکال کر اس پر ٹھنڈے پانی کا چھینٹا دیجئے اور انگلیوں سے مسل کر دیکھئے اگر گل گیا ہو اور پانی بھی خشک ہو گیا ہو تو اسے پانی دے کر چند منٹ تک پکنے دیجئے اس کے بعد گھی میں بھونی ہوئی پیاز ہاتھ سے مسل کر اس میں ڈالئے اور پتیلی چولہے سے اتار لیجئے اور ادرک کتر کر اس پر چھڑک دیجئے