لذیذہ کھانے اور پکوان

میوے دار قورمہ

سامان
گوشت آدھ سیر دھنیہ،لہسن،پیاز،مرچ،ادرک کا مصالحہ اور گھی حسب ضرورت بادام آدھ پاؤ پستہ آدھ پاؤ،مونگ پھلی آدھ پاؤ کشمش آدھ پاؤ دہی آدھ پاؤ۔
ترکیب
بادام رات کو پانی میں بھگو دیں۔صبح ان کا چھلکا اتار کر گریاں گھی میں تل لیں۔اسی طرح پستے،مونگ پھلی اور کشمش کو بھی گھی میں ہلکا ہلکا تلیں۔اب گھی کڑ کڑا کر اس میں پیاز لال کرنے کے بعد مصالحہ بھونیں۔پھر گوشت دہی سمیت ڈال کر اسے بھونیں اور میوے ڈال کر پانی ڈال دیں۔جب گوشت گل جائے تو اسے ایک پھر تھوڑا سا بھونیں اور پتیلی چولہے سے اتار لیں۔