لذیذہ کھانے اور پکوان

ٹوٹے مصالحے کا قورمہ

دہلی کے قدیم خاندانوں میں یہ قورمہ بہت مقبول تھا سامان اور ترکیب گوشت آدھ سیر مصالحے دہی جو سادہ قورمے کے لئے درکار ہوتے ہیں۔پہلے گھی کڑ کڑاتے ہیں پھرپتیلی میں سب مصالحے ٹکڑوں کی شکل میں گوشت اور پانی سمیت ڈال کر پتیلی کے ڈھکنے کے گرد آٹا لگا کر اس کا منہ خام کر دیتے ہیں۔گویا یہ سالن بھاپ سے پکا یا جاتا ہے۔تقریباً آدھے گھنٹے بعد پتیلی کا ڈھکنا ہٹاتے ہیں۔گوشت گل چکا ہوتا ہے اس میں شور با نہیں ہو تا مگر اس کے باوجود بالکل خشک بھی نہیں ہوتا۔ مصالحوں کے تناسب کا خاص خیال رکھنا چاہئے۔یہ تناسب وہی ہے جو سادہ اور بھنے ہوئے قورموں کے مصالحوں کا تناسب ہوتا ہے پانی زیادہ نہیں ڈالنا چاہئے۔