لذیذہ کھانے اور پکوان

ثابت مصالحے کا قورمہ

سامان
گوشت آدھ سیر(جس میں ہڈی نہ ہو)،ثابت دھنیا،کالی مرچ،لونگیں۔چھوٹی الائچیاں،پیاز،لہسن(سابقہ قورموں کے سامان میں درج کی ہوئی مقدار یا تعداد میں) دہی آدھ پاؤ،گھی آدھ پاؤ۔
ترکیب
دھنیے کو ذرا اور پیس لیں یعنی زیادہ باریک نہ کریں۔ادرک کو موٹی موٹی قاشیں کاٹ لیں۔پیاز کی ڈلیوں کے تین تین ٹکڑے کاٹ لیں۔لہسن کی پوتھی کے جوئے الگ الگ کر لیں۔گھی کڑ کڑا لیں تو مصالحے اور گوشت پتیلی میں ڈال دیں اور اوپر سے گلانے کے لائق پانی میں ڈال دیں جب گوشت آدھ گلا ہو جائے تو اس میں دہی ڈالیں اور خوب بھونیں۔بعض خواتین لہسن کا پانی تیار رکھتی ہیں اور ڈال کر گوشت کو دوبارہ بھونتی ہیں جب سب مصالحے اور گوشت گل جائیں تو دس پندرہ منٹ تک انہیں دم پر رہنے دیں۔پھر پتیلی کا ڈھکنا اٹھا کر دیکھیں۔اگر گوشت مصالحے اور گھی الگ الگ نظر آرہے ہوں تو سمجھ لیں کی سالن تیار ہو گیا ہے ورنہ چند منٹ اور دم دیں۔