لذیذہ کھانے اور پکوان

قورمہ روغن جوش

سامان
گوشت ایک سیر لہسن دو تولہ،لال مرچ(پسی ہوئی)پانچ تولہ۔ نمک تین تولہ۔گھی ڈیڑھ پاؤ،گرم مصالحہ ایک تولہ۔پیاز آدھ پاؤ۔دہی حسب ضرورت۔
ترکیب
گھی پتیلی میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے اور خوب تیز آنچ کیجئے پھر کڑ کڑاتے ہوئے گھی میں پیاز کے کترے ہوئے لچھے ڈال دیجئے اور انہیں بھونئے۔مگر بھن جانے کے بعد پتیلی سے نکالیے انہیں اسی طرح گوشت کو بوٹیاں بھی نمک دے کر خوب بھونئے۔
اس دوران میں سب مصالحہ کتر کر رکھ لینا چائیے،گوشت بھن جانے کے بعد یہ مصالحہ پتیلی میں ڈال لیں اور اسے بھوننا شروع کر دیں۔وقفے وقفے سے دہی ڈالتے جائے۔جب دہی کا پانی خشک ہو جائے تو دیکھئے کہ آیا گوشت گل گیا ہے یا نہیں بعض جانوروں کے گوشت دوسرے جانوروں کے گوشت سے زیادہ سخت ہوتے ہیں چانچہ وہ گلنے میں معمول سے زیادہ وقت لیتے ہیں اگر آپ کا واسطہ اس قسم کے کسی جانور کے گوشت سے پڑگیا ہو تو دہی کی رطوبت جذب ہو چکنے کے بعد تھوڑا سا پانی ڈال دیں تاکہ گوشت گل جائے۔یہ پانی خشک ہونے تک بوٹیاں ضرور گل جائیں گی اور سالن روغن چھوڑ رہا ہوگا۔آپ گوشت کو چند منٹ تک اس میں بھننے دیں پھر پتیلی چولہے سے اتار لیں۔