لذیذہ کھانے اور پکوان

زعفرانی قورمہ

سامان
گوشت آدھ سیر،پیاز تین ڈلی۔لہسن آدھی پوتھی۔ادرک ایک چھوٹی ڈلی۔چھوٹی الائچی چار عدد۔پسا ہوا گرم مصالحہ تین چٹکی۔زعفران چائے کی آدھی چمچی کے برابر،نمک مرچ حسب پسند۔
ترکیب
ادرک لہسن اور پیاز پیس کر دھنیہ اس میں ملا دیجے اور گھی کڑ کڑانے کے بعد پہلے اس میں گوشت بھونئے پھر لہسن اور ادرک کو بھونتی رہئے۔پھر باقی مصالحہ دہی ڈال کر بھونئے اور دہی کا پانی خشک کرنے کے بعد پیاز مرچ اور نمک ڈال کر بھوننا جاری رکھیئے پھر تھوڑا پانی ڈال کر گوشت گلایئے۔آخر میں پسی ہوئی الائچیاں اور زعفران ڈال دیجئے چند منٹ تک دم پر رکھنے کے بعد اتار لیں۔