لذیذہ کھانے اور پکوان

کھڑے مصالحے کا قورمہ

سامان
گوشت ایک سیر۔دہی آد ھ سیر۔گھی آدھ سیر،ثابت گرم مصالحہ تقریباً ایک چھٹانک۔پیاز ایک سیر ۔لال مرچیں بیس نمک حسب پسند۔(سامان کی فہرست سے ظاہر ہے کہ اس سالن پر خرچ کافی آتا ہے مگر یہ سالن اسی نسبت سے زیادہ لذیز بھی ہوتا ہے اور صحت بخش بھی۔
ترکیب
پیاز کو باریک لچھوں کی شکل میں کاٹ لیں پھر انہیں پتیلی میں ڈال کر نمک مرچ گرم مصالحہ ثابت مع گھی اور گوشت ڈال دیں۔دہی کو خوب اچھی طرح بلو کر ان اشیا کے اوپر ڈالیں اور پتیلی کو بند کر کے تقریباً دو گھنٹے تک اسی حالت میں رہنے دیں۔اتنا وقت گزر جانے کے بعد پتیلی آگ پر رکھیں۔اور ہلکی آنچ دیتے رہیں۔پانی نی ڈالیں۔دہی جو پانی چھوڑے گا وہی گوشت کو گلادینے کے لئے کافی ہوگا۔پتیلی کا ڈھکنا سالن پکنے کے دوران میں اٹھا اٹھا کر دیکھنا چاہئے کہ ابھی دہی خشک ہوا ہے یا نہیں۔جب دہی خشک ہو جائے تو پتیلی چولہے پر سے اتار لیں۔چند منٹ بعد دوبارہ چولہے پر چڑھا کر گوشت کو بھوننا شروع کریں جب سالن گھی چھوڑنے لگے تو اتار لیں۔