لذیذہ کھانے اور پکوان

الائچی دار قورمہ

آجکل چھوٹی الائچی بہت گراں مل رہی ہے اس لئے ترکیب صرف ان ذی استطاعت خواتین کے لئے لکھی جا رہی ہے جو گراں الائچی خریدنے کے قابل ہیں۔
سامان
گوشت آدھ سیر۔الائچیاں آدھ پاؤ۔مصالحے کا سامان سادہ قورمے کے سامان کے مطابق دہی کی ضرورت ہو گی۔
ترکیب
الائچیوں کے دانے نکال لیں۔انہیں پانی میں پیس کر رکھ لیں۔مصالحہ بھونیں پھر اس میں گوشت ڈال کر بھونیں۔جب گوشت گل جائے الائچی کے پسے ہوئے دانے اس میں ڈال دیجئے اور دم پر رکھنے کی ضرورت سمجھیں تو پندرہ منٹ تک دم پر رکھیں۔پھر پتیلی چولہے سے اتار لیں۔