لذیذہ کھانے اور پکوان

ابالے ہوئے گوشت کا قورمہ

آدھ سیر گوشت مصالحے لہسن پیاز ادرک کے ساتھ پانی میں ابال کر گلا کر رکھ لیں۔پھر باقی مصالحے بھون کو گوشت میں ڈال دیں اور اسے خوب اچھی طرح بھونیں اگر وہ پانی جس میں گوشت ابالا گیا ہو۔گوشت کے گل جانے کے بعد بھی کچھ مقدار میں بچ رہا ہو تو مصالحے میں ڈال دیں۔اس سالن میں شوربہ ضرور رکھا جاتا ہے۔