لذیذہ کھانے اور پکوان

گردوں کا قورمہ

سامان
گردے بارہ عدد،گھی آدھی پیالی۔پیاز آدھ پاؤ۔دہی آدھ پاؤ لال مرچ پسی ہوئی تین چھوٹے چمچے۔ادرک کی ایک چھوٹی گانٹھ۔لہسن کے بارہ جوئے۔نمک حسب ضرورت۔
ترکیب
گردے دھو کر گھی میں ڈال دیں اور تھوڑی دیر بھون کر پسے ہوئے مصالحے بھی شامل کر دیں۔تھوڑا اور بھون کر دہی بھی ڈال دیں پھر ایک پیالی پانی ڈال کر دیگچی کو ڈھک دین تا کہ گردے گل جائیں اور دہی کی بو مر جائے۔جب پانی خشک ہو جائے تو خوب بھوننے کے بعد تھوڑا شوربہ رکھ کر دم پر رکھ دیں پھر اتار لیں۔