لذیذہ کھانے اور پکوان

سری پائے

سامان
بکرے کا سرمع پائے ایک عدد گھی ایک پاؤ نمک دو تولہ خشک دھنیہ دو تولہ۔لال مرچ سترہ عدد۔لہسن کی دو پوتھیاں۔ہلدی نوماشہ،پیاز آدھ پاؤ۔گرم مصالحہ زیرہ سیاہ چھوٹی الائچی بونگ کالی مرچ ایک تولہ دہی ایک پاؤ۔
ترکیب
سر سے مغز علیحدہ کر کے باقی تمام گوشت کو پانی سے کئی مرتبہ دھوکہ الگ رکھ لیں۔
پھر تھوڑی سے پیاز کتریں اور اسے گھی میں تل کر لال کریں اور اسے پتیلی سے نکال کر ایک طرف رکھ لیں۔
اب نمک دھنیہ،لال مرچ،لہسن،ہلدی اور پیاز کا مصالحہ پیس لیجئے البتہ تھوڑا سا نمک بچا کر اسے تھوڑے پانی میں گھول کر رکھ لیں لہسن کے چند جوئے بچا کر انہیں بھی تھوڑے پانی میں ڈال کر رکھ چھوڑیئے نیز آدھی پیاز لچھوں کی شکل میں بچا رکھئے۔پھر گھی میں پسا ہوا مصالحہ بھونئے جب یہ خوب لال ہو جائے اور گھی چھوڑنے لگے تو اس میں سرکاگوشت مع مغز اور پائے ڈال دیجئے جب گوشت وغیرہ بھن جائے تو نمک کا پانی ڈال کر پکایئے اور یہ پانی خشک ہونے کے بعد لہسن کے پانی سے پکایئے اور یہ پانی خشک ہونے کے بعد لہسن کے پانی سے پکایئے پھر دہی ڈال کر بھونئے اور گلانے کے لئے پانی ڈال کر نرم آنچ پر چھ ساتھ گھنٹے تک پکنے دیجئے۔