لذیذہ کھانے اور پکوان

بھنے ہوئے سری پائے

سامان
بکری کے پائے چار عدد۔سری ایک عدد،جیبھ چار عدد،پیاز ایک پاؤ گھی آدھ پاؤ دہی آدھ پاؤ سفید زیرہ خشک دھنیہ۔دودو چھوٹے چمچے خشخاس تل،کھو پرہ دو دو بڑے چمچے۔پسی ہوئی سرخ مرچ ایک بڑا چمچہ۔پسی ہوئی ادرک اور لہسن پسا ہوا ایک ایک بڑا چمچہ۔ہری مرچ پانچ عدد۔ہرا دھنیہ آدھی گڈی۔پودینہ آدھی گڈی۔
ترکیب
سری پائے اور جیبھ میں نمک لگا کر انہیں دو گھنٹے تک پانی میں بھیگنے دیں اور جب خوب بھیگ جائیں تو ان پر راکھ لگا کر آگ پر بھونیں اور بال وغیرہ اچھی طرح صاف کر کے پتھر پر رگڑ کر ان کی سیاہی وغیرہ چھڑالیں۔
پھر سفید زیرہ خشک دھنیہ۔خشخاس ، تل،کھوپرہ،پسی ہوئی لال مرچیں ادرک اور لہسن کو جوئے سب پانی میں بہت باریک پیس لیں اس مصالحے کو پتیلی میں ڈال کر پتیلی چولہے پر چڑھا دیں اور خوب تیز آنچ کر دیں۔چند منٹ بعد اس میں پانی ڈال دیں اور مصالحے کو پکنے دیں پھر اس میں دہی ڈال دیں اور چند منٹ کے بعد سرے پائے اور جیبھیں ڈال کر کفگیر سے چلائیں جب یہ گل جائیں تو پیاز گھی میں لال کر کے ڈال دیں اور جب ان کا شوربہ گاڑھا ہو جائے تو ہری مرچیں ہرا دھنیہ اور پودینہ کاٹ کر ڈالیں اس سالن کو چند منٹ دم پر رکھنے کے بعد اتار لیں۔