لذیذہ کھانے اور پکوان

بکرے کے بھنے ہوئے پائے

سامان
پائے دو درجن،لہسن کی چار پوتھیاں،پیاز آدھ سیر۔سفید زیرہ دو تولہ ۔پسا ہو خشک دھنیہ آدھی چھٹانک لونگیں سولہ۔دار چینی تین ٹکڑے ادرک دو چھوٹی ڈلیاں۔دہی آدھ پاؤ۔پسا ہو گرم مصالحہ بقدر ضرورت ہرے دھنیے کی ایک گڈی۔
ترکیب
پاووں کو پانی سے کئی مرتبہ دھو کر تھوڑے نمک۔لہسن کے چند جوؤں ، لونگ اور دار چینی سمیت پتیلی میں ڈال کر چار گلاس پانی ڈال دیں اور پتیلی کا منہ بند کر کے پائے کم از کم پانچ گھنٹے تک پکنے دیں۔
اب کسی اور پتیلی میں گھی کڑ کڑا کر مرچوں کے علاوہ باریک پسا ہو باقی مصالحہ تھوڑا پسا ہوا لہسن ادرک اور پیاز ڈال کر اس تمام مصالحے کو بھونیں۔چند منٹ بعد لال مرچیں بھی ڈال دیں ۔پاووں کی یخنی تیار ہوئی ہو۔وہ اس میں ڈالتے جائیں۔پھر دہی ملا دیں اور پائے بھی یخنی میں سے نکال کر اس میں شامل کر دیں۔بھوننا جاری رکھی اور جتنی یخنی بچ رہی ہو وہ بھی ملا دیں۔پھر نمک مرچ چکھ کر دیکھیں۔اگر ٹھیک ہو تو پتیلی چولہے سے اتار لیں ورنہ تھوڑا پانی ڈال کر سالن کو کچھ دیر اور پکائیں۔پتیلی چولہے سے اتارنے کے بعد اس میں پسا ہو گرم مصالحہ اور کترا ہوا دھنیہ ڈال دیں۔