لذیذہ کھانے اور پکوان

بکرے کے لہسن پیاز والے پائے

سامان
بکرے کے پائے بارہ عدد۔پیاز ایک پاؤ گھی ایک پاؤ،لہسن ایک پاؤ۔لونگیں نو عدد دار چینی کا ایک ٹکڑا پسی ہوئی لال مرچیں اور نمک حسب پسند۔پسا ہوا گرم مصالحہ دو تولہ ہرے دھنیے کی ایک گڈی
ترکیب
پابوں کو دھو کی لہسن پیسی ہوئی پیاز ثابت لونگوں اور دار چینی اور نمک سمیت ساڑھے تین سیر پانی میں پانچ گھنٹے تک گلائیں۔پھر مصالحہ بھون کی یخنی سمیت ان میں ڈال کر بھونیں اور شوربے کے لئے پانی دیکر دم پر رکھ کر اتارلیں۔