لذیذہ کھانے اور پکوان

چھوٹے گوشت کی نہاری

سامان
عدلے کا گوشت تین سیر۔نلیاں چار عدد۔سری دو عدد،پائے دو عدد،لال مرچ دس تولہ،دھنیہ پانچ تولہ۔پیاز ایک پاؤ۔لہسن چار تولہ،ہلدی نو ماشہ،نمک چھ تولہ گھی آدھ سیر دہی آدھ سیر۔آٹا سات تولہ،ادرک دو تولہ،ہری مرچ پانچ تولہ،گرم مصالحہ ایک تولہ۔لیموں ایک عدد۔
ترکیب
گوشت ، نلیوں،سریوں اور بابوں کو خوب اچھی طرح دھو لیجئے لال مرچ،دھنیہ ، آدھی پیاز ، لہسن کو جووں ہلدی اور نمک کو پانی میں پیس کر مصالحہ تیار کر لیجئے۔اب آدھا گھی پتیلی میں ڈال کر اسے چولہے پر چڑھا کر کڑ کڑا ئیے اور باقی آدھی پیاز کے لچھے اس میں تل کر لال کرنے کے بعد نکال کر رکھ لیجئے پھر اس گھی میں مصالحہ اور گوشت ڈال کر چند منٹ تک بھونئے اس کے بعد پتیلی ڈانک کر پکنے دیجئے یاد رہے اس میں پانی خشک ہو جائے تو لال کی ہوئی پیاز پیس کر دہی سمیت پتیلی میں ڈال کر نہاری کو خوب بھونئے اس کے بعد پانی بقدرے شوربہ ڈال کر پتیلی کا منہ آٹے سے بند کر کے دو گھنٹے تک کوئلوں پر پکائے۔پھر پتیلی کھولئے اور آٹے کا دودھ نکال کر اس میں ڈال کر نبز آنچ پر جوش دیجئے جب شوربہ گاڑھا ہوجائے تو بقیہ آدھا گھی داغ کر کے بگاردے دیجئے اور پتیلی چولہے سے اتار کر کتری ہوئی ادرک اور ہری مرچیں اور پسا ہوا گرم مصالحہ چھڑکنے کے بعد اوپر سے لیموں یا کھٹا نچوڑ دیجئے۔