لذیذہ کھانے اور پکوان

زعفرانی نہاری

سامان
گوشت ایک سیر ۔گھی ایک پاؤ ،ہلدی نصف چھٹانک،دھنیہ ادرک،لہسن ایک ایک چھٹانک،الائچی۔زیرہ سیاہ۔مرچ سیاہ تین تین ماشہ۔مرچ سرخ ایک تولہ۔زعفران ایک ماشہ۔دہی ایک پاؤ لیموں چار عدد نمک حسب ضرورت،پیاز ایک پاؤ۔میدہ تھوڑا سا تیز پتا 3 عدد۔
ترکیب
سب سے پہلے ہلدی۔دھنیہ ،پیاز ، ادرک اور لہسن کو پیس لیں پھر تیز پتا اور سرخ مرچ کع علیحدہ پیس لیں اور نصف گھی میں پیاز کو بگار دیں اور پسا ہوا مصالحہ اس میں ڈال کر بھونیں۔
پھراس میں پانی ڈال کر ہلکی ہلکی آنچ پر ساری رات بھر پکنے دیں۔صبح کے وقت تھوڑا سا پانی میں گھول کر اس میں ڈالیں اور پھر اچھی طرح پکائیں۔ آخر میں تلی ہوئی پیاز میں گرم مصالحہ ملا لیں پھر اس میں لیموں کا عرق ملادیں اور باقی گھی میں زعفران بھگار کر ڈال دیں۔
بعض خاندانوں مٰن نہاری اس طرح بھی پکائی جاتی ہے کی سب مصالحے اور گوشت پتیلے میں ڈال کر پانی ڈینے کے بعد اس کا منہ خام کر کے اسے چولہے پر چڑھا دیتے ہیں اور تمام رات پکنے دیتے ہیں۔اگلی صبح تک گوشت گل جاتا ہے تو اس کو زعفران یا پیاز کا بگھار دے کر اتار لیتے لیں۔