لذیذہ کھانے اور پکوان

بھنا ہوا مخز

سامان
بکرے کے مغز چار عدد۔باریک کتری ہوئی پیاز۔چار ڈلی سرخ مرچ ایک چھوٹا چمچہ۔پسا ہوا دھنیہ ایک چھوٹا چمچہ۔لہسن چار جوئے ادرک ایک چھوٹی گھٹی۔ہلدی ایک چمچہ۔پیاز دو عدد۔گھی دو بڑے چمچے نمک حسب ذائقہ۔ہرا دھنیہ ایک گڈی۔
ترکیب
مغز کو کھولتے ہوئے پانی میں ڈال کر ابال لیں پھر اتار لیں اچھی طرح صاف کر لیں۔ہر مغز کو چار چار حصوں میں تقسیم کریں۔ادرک،لہسن ، مرچ دھنیہ لونگ کو ایک چمچہ پانی ڈال کر باریک پیس لیں۔مغز کو اس پسے ہوئے مصالحہ میں لپیٹ لیں گھی میں پیاز سرخ کر لیں پھر اس میں مغز ڈال کر دس منٹ تک بھونیں پھر ایک کپ پانی ڈال دیں اور نمک اور کترا ہوا ایک ہرا دھنیہ شامل کر کے ہلکی آنچ پر خشک کر لیں۔