لذیذہ کھانے اور پکوان

ہلدی لگا مغز

سامان
مغز ایک عدد گھی آدھ پاؤ۔پیاز ایک پاؤ ، سرخ مرچ آدھا بڑا چمچہ،ادرک،لہسن پسا ہوا ایک بڑا چمچہ۔ہلدی آدھا چمچہ نمک ایک چھوٹا چمچہ۔ہری مرچ چار عدد ہرا دھنیہ پودینہ آدھی گڈی۔
ترکیب
مغز میں ہلدی لگا کر اسے دھولیں ایک دیگچی میں گھی گرم کریں اور پیاز باریک کاٹ کر لالا کر لیں پھر ادرک لہسن نمک اور مرچ ڈال کر انہیں بھی لال کر لیں جو مغز دھو کر الگ رکھا گیا ہے وہ ان میں ڈال دیں۔ آدھی پیالی پانی ڈال کر دیگچی ڈھک دیں۔جب پانی خشک ہو جائے تو سالن خود بھون کر ہری مرچیں اور ہرا دھنیہ اور پودینہ کاٹ کر ڈال دیں جب اس میں خوشبو آنے لگے تو گھی اوپر آنے کے لئے دم پر رکھ دیں۔