لذیذہ کھانے اور پکوان

حلیم

سامان
گوشت ایک سیر۔گندم کا دلیہ تین چھٹانک دال چنا آدھ پاؤ دال ماش دال مونگ دال مسور ایک ایک چھٹانک چاول تھوڑے سے پیاز تین چھٹانک،لہسن بارہ جوئے ادرک ایک چھوٹی ڈلی پسی ہوئی لال مرچ اور نمک حسب پسن پورا گرم مصالحہ ہری مرچیں تین عدد پودینہ ایک گڈی لیمو دو عدد یا ایک عدد کھٹا دہی دیڑھ پاؤ۔
ترکیب
پیاز کو لچھوں کی شکل میں کتر کر رکھ لیں ہری مرچ اور پودینہ کاٹ کر تیار کر لیں دالوں اور چاولوں کو پانی میں الگ اگ بھگودیں اب گھی میں پیاز تل کر نکال لیں۔پھر گوشت اس میں ڈال کر بھونیں نمک مرچ اور گرم مصالحے ثابت ڈال دیں۔چند منٹ بعد دہی بھی ڈال دیں اس کا پانی خشک ہو جانے کاے بعد لہسن اور آدھی ادرک پیس کر ڈال دیں انہیں بھوننا جاری رکھیں جب گوشت گلنے پر آجائے تو اسے دم ہر رکھ دیں۔
اس اثنا میں دلیہ چاول اور دالیں پکا کر تیار رکھیئے گوشت دم پر آتے ہی سب اس میں ملا دیجئے اور خوب گوٹئے اس کے بعد اس مرکب کو گھی کا بگھار دیجئے اور دم پر لگا دیجئے۔بیس پچیس منٹ تک ہلکی آنچ پر دم کے بعد اتار لیجئے اس پر اوپر سے بھی گھی بگھار کر ڈالا جاتا ہے بہر صورت آخر میں ہری مرچیں اور پودینہ ضرور چھڑکئے۔