لذیذہ کھانے اور پکوان

شب دیگ

سامان
گائے بکری کا گوشت دو سیر شلجم دو سیر پیاز ایک ،گھی تین پاؤ، ادرک ایک پاؤ لہسن ایک پاؤ کھٹا دہی آدھ سیر۔الائچی خورد آدھی چھٹانک لونگ ایک ماشہ دار چینی دو ماشہ بادام شریں آدھ پاؤ بالائی آدھ پاؤ۔
ترکیب

پیاز کتر کر گھی میں تیلے جب سرخ ہوجائے تو نچوڑ کے نکال لیجئے اور جب ہو الگ کے سخت ہوجائے تو ہاتھ سے مل ڈالئے اور دہی میں ملا لیجئے۔شلجم چھیل ڈالیے مگر ثابت رکھئے ٹکڑے نی کیجئے پھر کانٹے سے کونچ کر ابال ڈالئے جب ذرا گل جائیں تو نکال کے گھی میں ہلکا تل لیجئے مگر وہ سرخ نہ ہوں زرد رہیں اب گرم مصالحہ کوٹ لیجئے اور اسے ایک کپڑے میں باندھ کر پاٹلی بنا لیجئے گوشت صاف کر کے تقریباً تین تین چھٹانک کی بوٹیاں کیجئے اب دہی وغیرہ ڈال دیجئے اور لہسن ادرک کچل کر ان کا عرق بھی ڈال دیجئے گرم مصالحہ کی پوٹلہ ڈال کر اسی گھی میں جسم میں شلجم اور پیاز تلی تھی گوشت ڈال کر چڑھا دیجئے ۔آدھ کچرا ہو جائے تو بھون لیجئے۔سرخی آجائے پھر شلجم ڈالیے اور بادام پیس کر اور بالائی چھان کا ڈال دیجئے۔زعفران چونی بھر کیوڑے اور گلاب میں حل کر کے ڈالیے۔اب تھوڑا سا پانی ڈال دیجئے اور دیگچی کا منہ آٹے سے بند کر کے دھیمی آنچ پر رکھ دیجئے اور اس پر پتھر رکھ دیجئے۔پانی دیتے ریئے کہ جلنے نا پائے چار گھنٹے تک دم پر رکھئے آنچ ہلکی رہے۔سالن چار گھنٹے بعد تیار ہو جائے گا ۔بھاپ نی نکلنے پائے ۔خمیری روٹی کے ساتھ بہت مزے لا لگتا ہے۔